بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہیں: فیلڈ مارشل

چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج تمام خطرات سے ملک کی خود مختاری اور علاقائی سا لمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے خیرپور ٹامیوالی میں ایک اعلیٰ فیلڈ مشق”Stadfast Resolve”کا مشاہدہ کرنے کے بعد جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے مستقبل کے میدان جنگ اور سیکورٹی چیلنجز کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تیاری برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج متعدد شعبوں میں بڑی تبدیلی سے گزر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کا کردار بڑے پیمانے پر واضح ہوا ہے، تکنیکی کامیابیوں نے ارتقا کو آگے بڑھایا ہے، جس سے ہر سطح پر بڑی ذہنی تبدیلی آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں، فنی مشقیں عملی مشقوں کی جگہ لیں گی اور جارحانہ اور دفاعی کارروائیوں کے طریقے کو بنیادی طور پر بدل دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج تیز رفتاری سے ٹیکنالوجی کو اپنا رہی ہیں۔ اس عمل میں جدت اور موافقت کو بنیادی حیثیت حاصل ہوگی۔

اشتہار
Back to top button