
تجارت
پاکستان ریلوے نے گزشتہ ماہ دس ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی حاصل کی، حنیف عباسی
وزیرریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے نے گزشتہ ماہ دس ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی حاصل کی۔آج(جمعرات) کو راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی سنگ میل بہتر خدمات اور سہولیات کی فراہمی کی بدولت عبور کیا گیا۔
حنیف عباسی نے کہاکہ چلی، ارجنٹینا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال سمیت پانچ ممالک کو ریلوے کوچز اور ویگنزبرآمد کی جارہی ہیں جو عالمی سطح پر پاکستان کی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔











