
قومی
وزیراعظم اور ایرانی صدر کا بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے فروغ کے لیے پائیدار مذاکرات اور سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا۔دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے وسیع تناظر میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔











