بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

نائب وزیرِ اعظم کا اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ماہِ رمضان کے پیش نظر صوبوں میں اشیائے ضروریہ کے وافر ذخائر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیرِ اعظم نے وفاقی اور صوبائی حکام کو ہدایت کی کہ خاص طور پر رمضان المبارک کے قریب آنے کے باعث قریبی نگرانی جاری رکھی جائے تاکہ مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری سے صارفین کو بچایا جا سکے۔

اشتہار
Back to top button