بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان عالمی لیبر مارکیٹ کی تشکیل میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے: چوہدری سالک حسین

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ پاکستان منصفانہ، شفاف اور مضبوط عالمی لیبر مارکیٹ کی تشکیل میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔انہوں نے یہ بات ریاض میں منعقدہ گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس (GLMC) کے تیسرے ایڈیشن میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کہی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اپنی لیبر پالیسیوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسکل ڈیولپمنٹ کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے تعمیرات، صحت، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، لاجسٹکس اور ابھرتی ہوئی گرین جابز جیسے تیزی سے ترقی کرنے والے شعبوں پر پاکستان کی توجہ کو اجاگر کیا، جبکہ اخلاقی بھرتی، کارکن دوست نقل و حرکت اور ہجرت و اسکل پالیسی پر حکومتی سطح پر ہم آہنگی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
چوہدری سالک حسین نے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کی آمادگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تعاون کے ذریعے اسکل ڈویلپمنٹ کے راستے، ڈیجیٹل موبیلیٹی پلیٹ فارمز اور اخلاقی بھرتی کے ایسے ماڈلز تشکیل دیے جائیں گے جو پالیسی اہداف کو عملی روزگار کے مواقع میں بدل سکیں۔

اشتہار
Back to top button