
تعلیم
حکومت تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کی کوششیں کر رہی ہے: وجیہہ قمر
وزیرِ مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اسلام آباد میں آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان اقدامات میں تعلیمی اداروں میں ڈیجیٹل اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی بہتری شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامع آٹومیشن سوئٹ "مکتب” کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد یونیورسٹیوں کے بنیادی علمی، انتظامی اور مالیاتی امور کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ وزیرِ مملکت نے کہا کہ یہ نظام 25 یونیورسٹیوں میں نافذ کیا جا چکا ہے اور اسے تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں متعارف کرایا جائے گا۔











