بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ایس اینڈ پی: پاکستان میں سال 2026 میں مہنگائی 5.1 فیصد برقرار رہنے کی توقع

معروف مالیاتی تجزیاتی ادارے S&P گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 5.1 فیصد برقرار رہے گی۔اپنے تازہ ترین میکرو اکنامک تخمینے میں ایس اینڈ پی نے پیش گوئی کی کہ موجودہ مالی سال میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 0.5 فیصد رہے گا۔ادارہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت میں اس مالی سال 2026 میں 3.5 فیصد نمو متوقع ہے، جو مالی سال 2027 میں بڑھ کر 4.4 فیصد ہو جائے گی۔

اشتہار
Back to top button