بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان،میانمارکا مشترکہ خوشحالی کیلئے روابط کوفروغ دینے کےعزم کا اظہار

پاکستان اور میانمار نے مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے مقصد کے تحت عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں، مذہبی سیاحت، تجارت، معیشت اور سائنس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔اس عزم کا اظہار نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور میانمار کے وزیر خارجہ THAN-SWE نے آج اسلام آباد میں وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری بات چیت انتہائی نتیجہ خیز اور جامع رہی۔ انہوں نے صلاحیت سازی میں تعاون آگے بڑھانے کیلئے پائیدار ڈھانچہ جاتی اور نتائج پر مبنی اقدامات کیلئے کوششیں جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ میانمار کے وزیر خارجہ کا پاکستان کا دورہ دونوں ممالک کی جانب سے باہمی تعلقات کو نئی قوت دینے اور انہیں مضبوط بنانے کیلئے دی جانے والی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔
اس موقع پر میانمار کے وزیر خارجہ نے اسلام آباد کے دورے کے دوران پرتپاک مہمان نوازی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔اس سے پہلے فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا اور علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

اشتہار
Back to top button