بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

آسٹریلین اوپن: میڈیسن کیز اور جیسیکا پیگولا راؤنڈ آف 16 میں آمنے سامنے

امریکی ٹینس اسٹارز میڈیسن کیز اور جیسیکا پیگولا نے آسٹریلین اوپن کے راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں دونوں قریبی دوست ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

ہفتے کے روز میلبورن میں شدید گرمی کے باعث میچز معمول سے ایک گھنٹہ قبل شروع کیے گئے، تاہم اس تبدیلی نے دونوں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں ڈالا۔

عالمی نمبر 6 جیسیکا پیگولا نے مارگریٹ کورٹ ایرینا میں کوالیفائر اوکسانا سیلیخمیٹیوا کو اسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے شکست دی۔

دفاعی چیمپئن میڈیسن کیز نے سابق عالمی نمبر ایک کارولینا پلسکووا کے خلاف 3-6 اور 3-6 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن میں اپنی ناقابلِ شکست فتوحات کا سلسلہ 10 میچز تک بڑھا دیا۔

میڈیسن کیز اور جیسیکا پیگولا کے درمیان یہ چوتھا کیریئر مقابلہ ہوگا، جس میں میڈیسن کیز کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں کے درمیان آخری مقابلہ گزشتہ جنوری میں ایڈیلیڈ انٹرنیشنل کے فائنل میں ہوا تھا، جہاں میڈیسن کیز نے تین سیٹ کے سنسنی خیز مقابلے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

اشتہار
Back to top button