
قومی
بھارتی اور افغان میڈیا کی گمراہ کن مہم کو وزارتِ اطلاعات نے مسترد کر دیا
وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی اور افغان میڈیا کی جانب سے چلائی جانے والی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم کو مسترد کر دیا ہے، جس میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاک فوج بلوچستان میں سولر پینلز کو تباہ کر رہی ہے اور کسانوں کے روزگار کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
وزارتِ اطلاعات نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو منشیات کے خلاف ایک آپریشن کی ہے، جس کی قیادت فرنٹیئر کور اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے کی۔ اس آپریشن میں ان سولر پینلز کو نشانہ بنایا گیا جو غیر قانونی منشیات کی کاشت کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔وزارت کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد منشیات کی اسمگلنگ کا خاتمہ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنا ہے۔











