
قومی
پاکستان کا یوکرائن تنازع کے پرامن اور دیرپا حل کیلئے کوششوں کی حمایت کا اعادہ
اقوام متحدہ میں پاکستان نے یوکرائن تنازع کے پرامن، جامع اور دیرپا حل کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔یہ بات پاکستان کے مستقل مندوب اقوام متحدہ عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرائن کے امن و تحفظ کی صورتحال پر بریفنگ کے دوران کہی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام فریق جاری سفارت کاری سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، حقیقی سیاسی عزم کا مظاہرہ کریں گے اور امن مذاکرات کی طرف ٹھوس اقدامات کریں گے، جس کا آغاز فوری جنگ بندی سے ہو۔











