بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نیشنل پولیس اکیڈمی اور بیجنگ پولیس کالج کے درمیان تعاون مزید مضبوط کیا جائے گا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نیشنل پولیس اکیڈمی (این پی اے) اور بیجنگ پولیس کالج کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بات بیجنگ پولیس کالج کے دورے کے دوران کہی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی پولیس افسران کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔

اس سلسلے میں نیشنل پولیس اکیڈمی اور بیجنگ پولیس کالج کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے ایک معاہدہ بھی کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے تمام اے ایس پیز ایک ماہ کی تربیت کے لیے بیجنگ پولیس کالج آئیں گے۔

اشتہار
Back to top button