بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

قومی جونیئر انڈر 17 اور انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ 2026 کل سے کراچی میں شروع ہو گی

پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کے تحت نیشنل جونیئر انڈر 17 اور انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ 2026، پیر 5 جنوری 2026 سے جہانگیر خان اسپورٹس کمپلیکس، کراچی میں شروع ہوگی۔ قومی جونیئر انڈر 17 چیمپئن شپ 5 سے 7 جنوری تک ہو گی جبکہ نیشنل جونیئر انڈر 21 چیمپئن شپ 8 تا 10 جنوری ہو گی۔ اس میگا جونیئر انڈر 17 اور انڈر 21 اسنوکر ایونٹ میں چاروں صوبوں اور دارالحکومت اسلام آباد سے دونوں کیٹیگریز کے کل 16 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ مذکورہ بالا قومی جونیئر U17 اور U21 اسنوکر چیمپئن شپ 2026 کے فائنلسٹ آئندہ سے سی بی ایس اور آئی بی ایس ایف جونیئر چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اشتہار
Back to top button