بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری پیش رفت اور درپیش چیلنجز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے زور دیا کہ خطے کے تمام فریقین کو کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز اقدام سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے مسائل کا حل مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے تلاش کرنا ناگزیر ہے۔

نائب وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان خطے میں امن، تحمل اور تعمیری روابط کے فروغ کا حامی ہے اور اس مقصد کے لیے تمام سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا۔

اشتہار
Back to top button