بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں سے زرعی انقلاب برپا

ایک سال، کئی ریکارڈ، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف کے ویژن اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشوں سے زرعی انقلاب برپا ہو گیا۔پنجاب کاشتکار پہلی مرتبہ مڈل مین، آڑھتی کے معاشی چنگل سے آزاد، ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 8 لاکھ سے زائد کاشتکاروں نے کسان کارڈ حاصل کرلیے۔ایک سال میں کاشتکاروں کو 250 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کا ناقابل تردید ریکارڈ قائم ہو گیا، پنجاب بھر میں چھوٹا کاشتکار وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی بے مثال کسان کارڈ سکیم سے مستفید ہو رہا ہے۔

کاشتکاروں نے آڑھتی کی بجائے کسان کارڈ کے ذریعے، کھاد، بیچ اور پیسٹی سائیڈ خریدنے کو ترجیح دی، پنجاب میں کسان کارڈ سکیم کے لئے سیکڑوں ڈیلر رجسٹرڈ ہوئے، کاروبار میں بے مثال ترقی ہوئی۔20 فیصد کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے ڈیزل خریدا، ادھار اور سود سے بچ گئے۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کا کاشتکار پورے ملک کا محسن ہے، محنت کا بدلہ نہیں چکا سکتے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ کاشتکاربھائیوں کیلئے تمام وسائل حاضر ہیں، زرعی ترقی کو انتہا پر لیکرجانا چاہتے ہیں، پنجاب کے کاشتکارکو خوشحال دیکھنا میرا خواب ہے۔

اشتہار
Back to top button