پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122نے سردی کی متوقع لہر اور برفباری کے پیش نظرریڈ کوڈ نافذ کرتے ہوئے ضلع مری میں ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122کے اہلکار رہائشیوں اور سیاحوں کو بروقت، موثر اور بلاتعطل امدادی خدمات فراہم کرنے کیلئے چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
ادھر محکمہ موسمیات نے شہریوں خصوصاً سیاحوں کو مشورہ دیا کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر سفر ضروری ہو تو موسم کی تازہ ترین معلومات پیشگی حاصل کریں اور بارش اور برفباری کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔
