پاکستان رینجرز نے سندھ پولیس کے تعاون سے کراچی میں بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان جمیل چنگا اور صمد کٹھیہ واڑی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں فوری طور پر اطلاع دینے کے لیے ہیلپ لائن 1101 پر کال کریں یا ایس ایم ایس بھیجیں، یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر رابطہ کریں۔
بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث سات ملزمان گرفتار
