کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی بندرگاہ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی امریکا سے آنے والے کنٹینرز سے 41 کلوگرام منشیات برآمد کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اے این ایف کی پورٹ کنٹرول یونٹ نے ساؤتھ ایشین پورٹ ٹرمینل پر کارروائی کے دوران کوکین ضبط کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ساؤتھ ایشیا پاکستان کنٹینر ٹرمینل پر 47 کلوگرام کوکین کی بڑی برآمدگی کے بعد اے این ایف نے جنوبی امریکا سے آنے والے اسکریپ کنٹینرز کی سخت نگرانی اور جامع جانچ پڑتال شروع کر رکھی ہے۔
