سی سی ڈی پولیس نے تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 368 گ ب میں 5سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 368 گ ب میں 21دسمبر 2025ء کو سفاک ملزم نے عبدالمالک کی 5سالہ بیٹی فضیلت بی بی کو اغواء کر کے زیادتی کے بعد نعش قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی کم سن بچی کوزیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا۔
واقعہ کی سنگینی کے باعث تفتیش سی سی ڈی فیصل آباد کے سپرد کی گئی تو سی سی ڈی پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے سفاک ملزم بابر علی ولد بشارت علی کو حراست میں لیکر اس کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا گیا اور ڈی این اے ٹیسٹ میچ ہونے پر اس سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
