پولیس کی بڑی کامیابی تھانہ نشاط آباد نے 11 سالہ بچے کے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا

فیصل آباد تھانہ نشاط آباد پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چک نمبر 3 ج ب رام دیوالی میں ہونے والے 11 سالہ زبیر کے سنسنی خیز اور اندھے قتل کا سراغ لگا کر مقتول کے والد اور چچا کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل معصوم زبیر کو سر پر آہنی پھونکنی کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ اس سنگین واردات کے بعد ملزمان نے کمالِ ہوشیاری سے واقعے کو چھپانے کی کوشش کی اور اسے ایک نامعلوم واردات کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ تاہم، ایس ایچ او تھانہ نشاط آباد سب انسپکٹر ساجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنیکل وسائل اور پیشہ ورانہ تفتیشی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے کیس کی گتھیاں سلجھائیں۔

دورانِ تفتیش یہ ہولناک انکشاف سامنے آیا کہ زبیر کا قاتل کوئی غیر نہیں بلکہ اس کا اپنا سگا چچا اکبر نکلا، جس نے معصوم بچے کو موت کے گھاٹ اتارا۔ مزید برآں، مقتول کے والد اصغر نے بھی حقائق چھپانے اور جرم پر پردہ ڈالنے کے لیے بھائی کے ساتھ باہم صلاح مشورہ کیا اور پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

ایس ایچ او نشاط آباد کی کارکردگی کو خراجِ تحسین عوامی و سماجی حلقوں نے اس پیچیدہ کیس کو چند دنوں میں حل کرنے پر سب انسپکٹر ساجد کی کارکردگی کو بے حد سراہا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہایس ایچ او ساجد جیسے فرض شناس اور نڈر افسران کی بدولت ہی مجرم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ان کی شبانہ روز محنت اور کرائم فائٹنگ کی صلاحیتوں نے نشاط آباد میں جرائم پیشہ عناصر کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version