بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کا شیڈول جاری

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی پیر سے 22 دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرستیں آئندہ ماہ 12 جنوری کو جاری کی جائیں گی، جبکہ انتخابی نشانات 13 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے پولنگ 24 جنوری کو منعقد ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آزاد، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اشتہار
Back to top button