بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وفاقی اور صوبائی حکومتیں حالیہ سیلاب سے معذور ہونے والوں کے لیے خصوصی پیکج فراہم کریں، شاہد میمن

صدر پاکستان ڈس ایبلڈ فاؤنڈیشن شاہد میمن نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں حالیہ سیلاب سے معذور ہونے والوں کے لیے خصوصی پیکج فراہم کریں۔ نادرا خصوصی افراد کی معذوری کی وضاحت کرتے ہوئے خصوصی شناختی کارڈ جاری کرے۔ سیکریٹری آئی ٹی سید عمار نے کہا کہ خصوصی افراد کو ڈیجیٹل ٹریننگ دے کر انہیں روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔

ورلڈ ڈس ایبلڈ ڈے اور عالمی یوم رضاکار کے دن کے حوالے سے نیشنل پریس کلب میں تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد میمن نے کہا کہ پاکستان کی صحافتی برادری معاشرے میں ان گنت رضاکارانہ سرگرمیاں انجام دے رہی ہے۔ خصوصی افراد کے مسائل کے حل کے لیے صحافیوں ساتھ مل کر مرحلہ وار کامیابی ملی ہیں۔ حالیہ سیلاب سے پاکستان میں معذور افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ خصوصی افراد کے مسائل کے حل کرنے وفاقی اور صوبائی اداروں اور محکموں کے لیے رابطہ کار بہتر بنائے جائیں۔ خصوصی افراد کے لیے آلات پر ڈیوٹی ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ سیکریٹری آئی ٹی سید عمار نے کہا کہ خصوصی افراد کے لیے دور جدید کی سہولیات بڑھانے میں وزارت پیش پیش رہے گی۔ خصوصی افراد کے لیے ملک میں کامیاب ایپس متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ خصوصی افراد کے لیے سائن لینگویج کی ایپ بھی لانچ کی گئی ہے۔ ویل چیئر کو موبائل سے چلانے کی ایپ کا بھی کامیاب اجرا کیا گیا یے۔ سیکریٹری آئی ٹی نے بتایا کہ خصوصی افراد کے لیے اردو ٹاکنگ سافٹ اور ایپس میں میں کامیابیوں سے قریب ہیں۔ صوصی افراد کے لیے گیمز کی ایپ بھی کامیاب ہوئی ہیں۔

اشتہار
Back to top button