
قومی
چیئرمین سینیٹ کی کرغز صدر سے ملاقات، سفارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں کرغز صدر صادر ژپاروف سے ملاقات کی۔چیئرمین سینیٹ نے کاسا 1000 منصوبے کو پن بجلی کے ذریعے وسطی اور جنوبی ایشیا کو ملانے والا ایک اہم اقدام قراردیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کرغزستان میں زیرتعلیم اٹھارہ ہزار پاکستانی طلباء دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم ستون کا کردار ادا کررہے ہیں۔
صدر صادر ژپاروف نے اپنے تاثرات میں کرغزستان کے پاکستان کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کی دلی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے عالمی فورمز پر پاکستان کے موقف کیلئے کرغزستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔











