بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتھی نے کراچی میں خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے خاتون اول کو آئندہ ماہ کی دو تاریخ کو متحدہ عر ب امارات کے قومی دن کے موقع پر ہونے والی تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ۔

خاتون اول نے دعوت پر قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا اوراس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

اشتہار
Back to top button