بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اطلاعات کی پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاونٹس سے ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے کی مذمت

وزیراطلاعات ونشریات عطا ء اﷲ تارڑ نے ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے والے تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکائونٹس کی شدید مذمت کی ہے ۔

انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی اس مہم کو مسترد کرتا ہے ۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سپیکر نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے مواقع کی بارہا پیش کش کی تاہم انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ پی ٹی آئی نے مسلسل اس عمل کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے اقتدار کے دوران اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف فسطائی ہتھکنڈے استعمال کیئے اور مسلم لیگ نون کی اعلی قیادت کو پابند سلاسل رکھا ۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود اس وقت قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے حکومت کو میثاق جمہوریت کی پیش کش کی تھی۔

حالیہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاسی عمل کا بائیکاٹ کیا اور اب اپنی سیاسی غلطی پر پردہ ڈالنے کیلئے بے بنیاد الزامات لگارہی ہے۔

 

اشتہار
Back to top button