بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے با آسانی شکست دے دی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

 

 

زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے۔برائن بینٹ 49 اور کپتان سکندر رضا 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جواب میں سری لنکا کی ٹیم 163رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 95 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان دسون شناکا نے سب سے زیادہ 34 رنز کی اننگز کھیلی۔زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز نے 3 اور رچرڈ ناگاراوا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نےزمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

 

اشتہار
Back to top button