
تجارت
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ڈیجیٹل سیکٹر اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں نمایاں پیشرفت
سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی معاونت کے نتیجے میں ملک میں ڈیجیٹل سیکٹر، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔یہ بات وزیر برائے اطلاعاتِ ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں 43 سافٹ ویئر ٹیک پارکس، 400 سے زائد ٹیک کمپنیاں اور 85 انکیوبیٹرز شامل ہیں۔شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ ملک میں نئی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اسٹارٹ اپس اور ٹیک کمپنیاں امریکا، کینیڈا، برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک میں بھی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔











