بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

 ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

پاکستان میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری (FDI) میں خاصا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی بڑی وجہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی سرگرم کوششیں ہیں۔SIFC کی بہترین سہولت کاری نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے، جس سے کاروبار اور اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق، اس سال اکتوبر میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری 178.9 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کے اسی ماہ کے 145.9 ملین ڈالر کے مقابلے میں ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 273.7 ملین ڈالر تک پہنچی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 34 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ موجودہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری 747.7 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔اکتوبر میں چین، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ سب سے بڑے سرمایہ کار رہے، جس میں چین نے 2.38 ملین ڈالر کی براہِ راست سرمایہ کاری کے ساتھ پہلے نمبر کی پوزیشن حاصل کی۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت مثبت اور مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری کے رجحانات عالمی سطح پر پاکستان میں بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں۔

اشتہار
Back to top button