بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کی جانب سے سکھ برادری کی فلاح کے لیے جامع حکمتِ عملی کی تیاری کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں امریکہ کی سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ سے ملاقات کے دوران کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سکھ مذہب کے متعدد مقدس مقامات موجود ہیں جہاں دنیا بھر سے سکھ یاتری اپنے مذہبی فرائض ادا کرنے آتے ہیں، اور یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہم انہیں سہولیات فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں مقیم سکھ برادری کی فلاح و بہبود اور دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی تیار کی جائے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اس موقع پر جسدیپ سنگھ نے پاکستان آمد پر حکومتِ پاکستان اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور سکھ یاتریوں کے لیے فراہم کی جانے والی مہمان نوازی کو سراہا۔ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ساجد تارڑ بھی موجود تھے۔

اشتہار
Back to top button