
قومی
عازمینِ حج کے لیے واجب الادا فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں تین روز کی توسیع
حکومت نے عازمینِ حج کے لیے واجب الادا فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں تین روز کی توسیع کر دی ہے، جس کے بعد خواہشمند افراد کو اپنی دوسری قسط جمع کرانے کا آخری موقع فراہم کیا گیا ہے۔وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ترجمان محمد عمر بٹ کے مطابق درخواست گزاروں کے لیے لازم ہے کہ وہ بدھ تک اپنی مقررہ رقوم جمع کرا دیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ دوسری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں حج درخواست منسوخ کر دی جائے گی۔











