بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آبادی اور موسمیاتی چیلنجز کو قومی پالیسی میں شامل کرنا ناگزیر: وزیرِ خزانہ

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے آبادی میں تیزی سے اضافے اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متعلقہ وزارتوں کو بھرپور تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔اسلام آباد میں پاپولیشن کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان چیلنجز کو مرکزی پالیسی سازی میں شامل کرنا اور بجٹ منصوبہ بندی و وسائل کی تقسیم میں ترجیح دینا نہایت ضروری ہے تاکہ ان مسائل کا مؤثر حل ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی مکمل صلاحیت اسی وقت حاصل کرسکتا ہے جب وہ ان دونوں وجودی خطرات کا سامنا کرے۔معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ملک کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور استحکام سے ترقی کی طرف بڑھ رہی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی طویل مدت معاشی کامیابی کا دارومدار آبادی میں بے ہنگم اضافے اور موسمیاتی کمزوری جیسے دو بڑے قومی چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے سے جڑا ہے۔

وزیرِ خزانہ نے دیہی سے شہری علاقوں کی جانب بڑھتی ہجرت اور غیرمنظم بستیوں کے پھیلاؤ کی طرف بھی توجہ دلائی، جہاں پانی، صفائی اور حفظانِ صحت کی ناقص سہولیات غذائی کمی اور بچوں میں نشوونما رک جانے جیسے مسائل کو جنم دیتی ہیں۔انہوں نے شہری علاقوں کی کمزوریوں پر مزید تحقیق کی حوصلہ افزائی کی تاکہ قومی منصوبہ بندی میں آبادی اور موسمیاتی تبدیلی سے وابستہ تمام پہلوؤں کو مؤثر طور پر شامل کیا جا سکے۔

اشتہار
Back to top button