
چیف آف ڈیفنس کے عہدے کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اچھا کون ہوسکتا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مکافات عمل ہواہے میں نےکسی سےانتقام نہیں لیا، حلفاً کہہ سکتی ہوں نوازشریف نے کسی سے انتقام نہیں لیا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ مخالفین نے ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا تھا، مخالفین سے اس انتقام کا انتقام قدرت نے لےلیا۔ نوازشریف جہاں جاتے ہیں وہاں کا ماحول بدل جاتاہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بےنظیربھٹو بے نظیر ہیں ان کا بہت احترام کرتی ہوں، میں مریم نواز ہوں میری یہی پہچان ہے، پاکستان میری پہچان ہے۔ اپنےملک کی نمائندگی کرنا میرے لیےاعزازکی بات ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ جب ہمیں سزائیں دی گئیں تب ججوں کےضمیرکیوں نہیں جاگے؟ کوئی شک نہیں پی ٹی آئی دور میں جادوٹونے سےحکومت چلائی جاتی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فیلڈمارشل بطور چیف آف ڈیفینس فورس بہت اچھی تقرری ہے، اس عہدے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بہتر کون ہوسکتا ہے۔ فیلڈمارشل نے انڈیا کیخلاف جنگ میں بہترین قیادت کامظاہرہ کیا، بھارت کےخلاف فتح سےدنیا میں پاکستان کی عزت ہوئی، فیلڈمارشل سے زیادہ اس عہدے کا حقدار کوئی نہیں۔











