
ایشیاکپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان شاہینز بھارت اےکو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان شاہینز نے بھارت اےکی ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔قطر کے دارالحکومت دوحا میں کھیلے گئے گروپ میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بھارت اے کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19 اوررز میں 136رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔بھارت اے کے جانب سے سوریاونسی نے 45 اور نمن دھیر نے 35 رنز بنائے۔
بھارت اے کی آخری 8 وکٹیں اسکور میں صرف 45 رنز کا اضافہ کرسکیں۔پاکستان شاہینز کی طرف سے شاہد عزیز نے24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔معاذ صداقت اور سعد مسعود نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ سفیان مقیم ، عبید شاہ اور احمد دانیال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں پاکستان شاہینز نے معاذ صداقت کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 13 اعشاریہ 2 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔
معاذ صداقت نے 47گیندوں پر 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں7 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ان کے علاوہ محمد فائق 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد نعیم نے 14 اور یاسر نے 11 رنز بنائے۔
یہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی دوسری کامیابی ہے۔پاکستان شاہینز ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ 18 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلےگی۔













