
قومی
غیرقانونی امیگریشن کوبرداشت نہیں کیا جائے گا،محسن نقوی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طورپر بیرون ملک جانا ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا۔لاہور کے علامہ اقبال بین الاقوامی ایئرپورٹ کے اچانک دورے کے موقع پر انہوں نے کہاکہ جو مسافر ملک کی بدنامی کا باعث بنے انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس موقع پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پروٹیکٹر کے تحت سفر کرنے والے مسافروں کی ملازمت کے دستاویزات کی ہرقیمت پر تصدیق کی جانی چاہیے ۔











