بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

تلہ گنگ کے عوام کا شہداء کو منفرد انداز میں خراج تحسین

پاکستان کے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں]ان کی بے لوث قربانیاں ہمارے پیارے وطن کی تاریخ میں ایک روشن باب ہیں جو ہمیں ان کی غیر متزلزل ہمت اور لگن کی یاد دلاتی ہیں۔ان شہداء میں میجر محمد حسیب شہید، حوالدار نور احمد شہید اور میجر واصف حسین شاہ شہید شامل ہیں۔

پاکستانی عوام شہداء کے جذبہ ایثار، غیر متزلزل عزم اور بے مثال جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔تلہ گنگ کے گاؤں ساغر میں مقامی لوگوں نے اپنی اجتماعی کوششوں سے ایک یادگار تعمیر کرتے ہوئے شہدا ء پاکستان کو منفرد خراج عقیدت پیش کیا۔اس سلسلے میں یادگار پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔تقریب کے دوران شہدا ء کے لواحقین کو ان کے پیاروں کی عظیم قربانیوں کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔تقریب میں اس بات کا اعادہ کیا گیاکہ شہدا ء کی قربانیاں لازوال ہیں اور ان کی جرات آئندہ نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔

اشتہار
Back to top button