بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان،اردن کے ثقافت، میڈیا، تعلیم کے شعبوں میں4 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور اردن نے ثقافت، میڈیا اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی چار یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔وزیرِاعظم ہاؤس اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران مفاہمت کی ان یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا جس میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور اردن کے شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین نے شرکت کی۔

مفاہمت کی ان یاداشتوں میں پاکستان اور اردن کے درمیان ثقافتی تعاون کا پروگرام،یونیورسٹی آف اردن میں اردو اور پاکستان اسٹڈیز کی چیئرز کا قیام،پاکستان ٹیلی ویژن اور اردن ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن اور پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن اور اردن ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن کے درمیان تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔

اشتہار
Back to top button