بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عبدالعلیم خان کا این ایچ اے کی انتظامی تنظیم نو کا اعلان

وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی انتظامی تنظیم نو کا اعلان کر دیا۔آج لاہور میں این ایچ اے کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے پورے این ایچ اے میں یکساں معیار یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ این ایچ اے کے نئے ارکان کو ملک بھر میں نظرثانی شدہ ڈھانچے کے تحت تعینات کیا جائے گا تاکہ نگرانی کو مؤثر اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

 

اشتہار
Back to top button