بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا مصر اور عمان کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون رابطہ

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے حال ہی میں مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی اور عمان کے وزیرِ خارجہ سید بدر بن حمد AL-BUSAIDI سے الگ الگ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

مصری وزیرِ خارجہ نے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی صورتحال، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ کی پیش رفت اور غزہ میں امن کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مصر کے وزیرِ خارجہ نے پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل کو اہم قرار دیتے ہوئے جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دوسری جانب، وزیرِ خارجہ ڈار نے عمان کے وزیرِ خارجہ کو سلطنتِ عمان کے قومی دن کی پیشگی مبارکباد دی اور پاکستان اور عمان کے درمیان پائیدار برادرانہ روابط کو سراہا۔ فریقین نے آٹھویں مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کی نئی تاریخ پر باہمی رضا مندی سے اتفاق کیا اور آئندہ ہونے والی اعلیٰ سطح کی باہمی ملاقاتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اشتہار
Back to top button