بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پارلیمنٹ بالادست ادارہ اور اسے قانون سازی کا اختیار ہے،عطاء اللہ تارڑ

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ بالا دست ادارہ ہونے کی حیثیت سے قانون سازی اور آئین میں ترامیم کا اختیار رکھتا ہے۔انہوں نے آج (ہفتہ) لاہور میں 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس پر تفصیلی بات چیت ہوئی تھی اور مناسب طریق کار پر عمل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت کا قیام میثاق جمہوریت میں بیان کردہ وژن کا حصہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے عام آدمی کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔عدالتی تقرریوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے اس بات پر زور دیا کہ تقرریاں اہلیت اور قانونی قابلیت کی بنیاد پر کی جائیں گی۔

وزیر اطلاعات نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس بیورو اور محکمہ انسداد دہشت گردی نے اسلام آباد میں حالیہ دہشت گردانہ حملے میں ملوث افراد کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے کیڈٹ کالج وانا میں بھی پانچ سو پچاس طلبا کو بازیاب کرایا اور وہاں موجود تمام دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا۔

 

اشتہار
Back to top button