بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

"ڈیجیٹل نیشن پاکستان” کو حکومت کا ایک انقلابی قدم ہے، شزا فاطمہ

وفاقی وزیر برائے اطلاعات ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے جامع حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔وہ آج اسلام آباد میں پاکستان کے دس سالہ ڈیجیٹل روڈ میپ کی تکمیل سے متعلق تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

وفاقی وزیر نے "ڈیجیٹل نیشن پاکستان” کو حکومت کا ایک انقلابی قدم قرار دیا، جس کا مقصد ایک بٹن کے کلک سے عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ای گورننس، مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ ملک کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جا سکے۔

شزا فاطمہ نے ڈیجیٹل معیشت کی اہم خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ نظام ملکی معیشت کو مؤثر اور شفاف بنائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نان کیش (کیس لیس) معیشت ڈیجیٹل اکانومی کا بنیادی جز ہے۔وزیر اطلاعات ٹیکنالوجی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ وہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔

اشتہار
Back to top button