بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

شزہ فاطمہ کا جدید ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے ملک کی خوشحالی اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے جدید ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وہ آج اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ کے مباحثے کی نشست سے خطاب کر رہی تھیں۔شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا تعلق صرف آئی ٹی، ٹیکنالوجی یا معاشی کارکردگی سے نہیں بلکہ یہ قومی سلامتی، جغرافیائی اورسٹرٹیجک اثر و رسوخ سمیت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہماری زندگی کے ہر پہلو پر اثر انداز ہورہی ہے۔

اشتہار
Back to top button