
سائنس و ٹیکنالوجی
امن اور ترقی کے لیے عالمی یومِ سائنس آج منایا جا رہا ہے
امن اور ترقی کے لیے عالمی یومِ سائنس آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔یہ دن معاشرے میں سائنس کے اہم کردار کو اجاگر کرتا ہے اور سائنسی ترقی سے جڑے نئے مسائل پر عوامی مکالمے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔
عالمی یومِ سائنس اس بات کی بھی یاد دہانی کراتا ہے کہ سائنس ہماری روزمرہ زندگی میں کس قدر اہم اور ناگزیر حیثیت رکھتی ہے۔











