وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس کی صدارت کی۔وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کی قیادت اور کابینہ کے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ منظور شدہ مسودہ اب پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے وزارت قانون و انصاف، اٹارنی جنرل اور ان کی ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے مشترکہ کوششیں کیں تاکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں۔
انہوں نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں بلاول بھٹو زرداری، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، چوہدری سالک حسین اور خالد حسین مگسی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مسودے کی حمایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملک درست سمت کی جانب گامزن ہے اور سیاسی و معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر بڑھ رہا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
-
پنجاب بھر میں میگا منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز -
تیزاب گردی کی متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی مدد کرنے والے بھائیوں کے لیے سرکاری ملازمتوں کا اعلان -
نوشکی میں خواتین پر دہشت گرد حملے کی مذمت -
سندھ کے 6 اضلاع میں چہرے کی شناخت کے ذریعے حاضری کا نظام شروع کرنے کا فیصلہ -
اختیار ولی کی علامہ اقبال سے متعلق نسیم شاہ کے بیان کی مذمت -
صدر مملکت آصف علی زرداری کا خاران میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
