بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان میں ہر سال چھ لاکھ کروم بُکس تیار کیے جائیں گے، شزا فاطمہ 

وفاقی وزیر برائے اطلاعات ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن، شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ گوگل ہر سال پاکستان میں تقریباً چھ لاکھ کروم بُکس تیار کرے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گوگل نے پاکستان میں اپنی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے اور جلد ہی ملک میں اپنا دفتر قائم کرے گا۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ گوگل نے وزارتِ دفاعی پیداوار اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کے تعاون سے ہری پور میں کروم بُکس کی تیاری کا عمل شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی آئی ٹی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو نمایاں فروغ دے گا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد خاص طور پر طلبہ اور تعلیمی شعبے کے لیے سستے اور معیاری آلات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

اشتہار
Back to top button