بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

کشمیری آج” یوم شہدائے جموں“منارہے ہیں

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج” یوم شہدائے جموں“ اس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہے ہیں کہ وہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی اور حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز، بھارتی فوج اور ہندوتوا قوتوں نے نومبر 1947 کے پہلے ہفتے میں جموں کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کشمیریوں کا اس وقت قتل عام کیا تھا جب وہ پاکستان کی طرف ہجرت کر رہے تھے۔

شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور بیرون ممالک مختلف تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ شہدائے جموں اور دیگر تمام شہداءکے درجات کی بلندی کیے لیے مساجد اور کمیونٹی سینٹروں میں قرآن خوانی اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے جلد آزادی کیلئے خصوصی دعاو¿ں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری اپنے بیان میں” شہدائے جموں “کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداءکے مقدس مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری مسلمانوں کی نسل کشی اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی مذموم کوششیں نومبر 1947 کے بہیمانہ قتل عام کا تسلسل ہے۔

سری نگر اور دیگر علاقوں میں مختلف آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے ”شہدائے جموں“ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button