بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے نئے کاروبار کرنے والوں کیلئے پاکستان اسٹارٹ اَپ فنڈ اور وزیراعظم کلائوڈ Enablement پروگرام کا اجراء کردیا

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے نئے کاروبار کرنے والوں کیلئے پاکستان اسٹارٹ اَپ فنڈ اور وزیراعظم کلائوڈ Enablement پروگرام کا اجراء کیا ہے۔آئی ٹی اور ٹیلی کام کی وزیر شزا فاطمہ نے آج (جمعہ) اسلام آباد میں پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات جدت میں تیزی لانے، تاجروں کو بااختیار بنانے اور ٹیکنالوجی کے عالمی منظر نامے میں پاکستان کو ایک اہم مقام دلانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو جدت اور تحقیق کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملک کی ترقی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی کی صنعت نمایاں ترقی کر رہی ہے۔

 

اشتہار
Back to top button