بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

الاسکا بیٹریز نے "ایمرجنگ برانڈ آف دی ایئر 2025” ایوارڈ جیت لیا

ایس۔ایم۔جے انٹرنیشنل انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے تحت تیار کی جانے والی الاسکا بیٹریز کو شاندار کارکردگی اور پاکستان کے توانائی کے شعبے میں تیزی سے بڑھتی ہوئی موجودگی کے اعتراف میں "ایمرجنگ برانڈ آف دی ایئر 2025” کے باوقار ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ ایوارڈچیئرمین سینیٹ جناب یوسف رضا گیلانی نے کاروباری بہترین کارکردگی اور جدت کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں پیش کیا۔ ایس۔ایم۔جے انٹرنیشنل انڈسٹریز کے ڈائریکٹر جناب سلیمان بن ہارون نے کمپنی کی جانب سے ایوارڈ وصول کیا۔

اس موقع پر سلیمان بن ہارون نے صارفین اور کاروباری شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی الاسکا بیٹریز کے معیار، جدت اور اعتماد پر مبنی عزم کی عکاس ہے۔

ایس۔ایم۔جے انٹرنیشنل انڈسٹریز، جو الاسکا بیٹریز کے صنعت کار ہیں، پاکستان کی آٹوموٹیو اور صنعتی بیٹری مارکیٹ میں جدید ٹیکنالوجی اور صارف مرکز حکمت عملی کے ذریعے اپنی مضبوط موجودگی کو مزید وسعت دے رہی ہے۔

اشتہار
Back to top button