بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

شاہین آفریدی سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی جیتنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے


پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی کا سرگار فیلڈ سوبرز ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔شاہین پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے سرگار فیلڈ سوبرز جیتنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی کو یہ ایوارڈ ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ملا، انہوں نے 2021 کے دوران 36 میچوں میں 22.20 کی اوسط سے 78 وکٹیں حاصل کیں۔شاہین آفریدی کا اس موقع پر کہنا ہے کہ سال 2021 میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی۔واضح رہے کہ سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی برائے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)مینز پلیئر آف دی ایئر کے لیے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سمیت انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن شامل تھے۔

Back to top button