
ترقی کے لیے حکومت کی توجہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر مرکوز رہے گی : شزا فاطمہ
وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر مرکوز رہے گی۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت اور اس کی مختلف وزارتوں کے 98 فیصد ادارے کامیابی کے ساتھ ای-آفس سسٹم پر منتقل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے عدلیہ کے نظام میں بھی ایک بڑی ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کی نشاندہی کی اور کہا کہ حکومت اور عدلیہ میں شفافیت اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا مقصد ہے۔
شزا فاطمہ نے بتایا کہ حکومت نے اس سال جولائی میں جامع مصنوعی ذہانت (AI) پالیسی پاس کی، جو ہر شعبے کو AI کے ذریعے مضبوط بنانے کے حکومتی عزم کی عکاس ہے۔ اس پالیسی کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کو AI میں تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے گزشتہ ایک سال میں پاکستانی فری لانسروں اور ریموٹ کارکنوں کی تعداد میں 91 فیصد اضافے کی نشاندہی کی اور کہا کہ اس تعداد کو مزید بڑھانے کے لیے زبردست مواقع موجود ہیں۔











