بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

غزہ میں تعلیم کا نظام تباہ، پوری نسل تعلیم سے محروم ہے، اقوام متحدہ

اسرائیلی جارحیت سے غزہ میں 85 فیصد تعلیمی ادارے تباہ ہو چکے ہیں

اقوام متحدہ کے ادارے براے اطفال (یونیسیف)  نے  خبردار کیا ہے کہ غزہ میں تعلیم کا نظام تباہ ہونے کے باعث ایک پوری نسل تعلیم سے محروم ہے۔

یونیسیف کے مشرقِ وسطی و شمالی افریقہ کے علاقائی ڈائریکٹر ایڈوارڈ بیگ بیدیر نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں تعلیم کا نظام تباہ ہونے کے باعث ایک پوری نسل ضائع ہونے کے دہانے پر ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ تیسرا سال ہے جب بچے اسکول نہیں جا پا رہے۔ اگر فروری تک تعلیمی نظام بحال نہ کیا گیا تو ہم ایک کھوئی ہوئی نسل کے سامنے ہوں گے۔

ان کے مطابق قابض اسرائیلی جارحیت سے غزہ میں 85 فیصد تعلیمی ادارے تباہ ہو چکے ہیں اور باقی بیشتر کو بے گھر شہریوں کے پناہ مراکز کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اساتذہ خود اپنے گھروں کے لیے پانی اور خوراک کی فراہمی میں مصروف ہیں، ایسے میں تعلیم جاری رکھنا تقریبا ناممکن ہو چکا ہے۔

بیگ بیدیر نے افسوس ظاہر کیا کہ 80 فیصد غزہ اب ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے۔

یاد رہے غزہ وزارتِ تعلیم کے مطابق سات اکتوبر سنہ2023 سے اب تک 19 ہزار 910 طلبہ شہید اور 30 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ مغربی کنارے میں 148 طلبہ شہید ہوئے۔

اشتہار
Back to top button